پاک فوج کا لائن آف کنٹرول پر واقع گاؤں ڈھوبہ بیدی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پیر 18 دسمبر 2023 17:44

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2023ء) پاک فوج نے سول انتظامیہ کے تعاون سے لائن آف کنٹرول پر واقع گاؤں ڈھوبہ بیدی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاجس کا مقصد دور افتادہ علاقوں میں لوگوں کودہلیز پر صحت کی سہولیات کی فراہمی ہے۔

(جاری ہے)

فری میڈیکل کیمپ میں اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ماہر ڈاکٹروں نے اپنی خدمات پیش کیں، ماہر امراضِ نسواں کے علاوہ ماہر امراض چشم، ماہر امراض اطفال، جنرل سرجن اور میڈیکل اسپیشلسٹ بھی میڈیکل کیمپ کا حصہ تھے۔

گائناکالوجسٹ نے موبائل الٹراساؤنڈ مشین کے ذریعے 166 خواتین کا طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات مہیا کیں، اس کےعلاوہ میں 500 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی لیکچر کا بھی انعقاد کیا گیا۔ قریبی دیہاتوں سے مریضوں کی آمدورفت کے لیے گاڑیاں بھی مہیا کی گئیں۔