ریما خان طارق جمیل سے ملنے پہنچ گئیں،اداکارہ کی مولانا کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت

منگل 19 دسمبر 2023 12:33

ریما خان طارق جمیل سے ملنے پہنچ گئیں،اداکارہ کی مولانا کے بیٹے کے انتقال ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2023ء) فلم سٹار ریما خان نیمعروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور اٴْن کیبیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر اظہارِ تعزیت بھی کی۔

(جاری ہے)

ریما خان نے حال ہی میں مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی جس کی تصویر اٴْنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی اور ساتھ ہی کیپشن میں ایک نوٹ بھی لکھا، جس میں اداکارہ نے لکھا کہ محترم مولانا طارق جمیل صاحب سے ان کے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر تعزیت کرنے کے لیے ملاقات کی۔اٴْنہوں نے کہا کہ اس ملاقات کے دوران مولانا صاحب اور ان کے اہلخانہ نے مجھے جو سبق دیا وہ یہ تھا کہ ہر حال میں اللہ تعالیٰ کے سامنے سر جھکانا چاہیے اور اللہ کی مرضی پر راضی ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :