چیف الیکشن کمشنر کے ضلع میں اضافی نشست پیدا نہیں کی گئی، الیکشن کمیشن

منگل 19 دسمبر 2023 21:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2023ء) الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے ضلع میں کوئی اضافی نشست پیدا نہیں کی گئی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ترجمان نے سپریم کورٹ بارز کے اعلامیوں پر ردعمل دے دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ای سی پی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے ضلع میں کوئی اضافی نشست پیدا نہیں کی گئی، اس نوعیت کی خبر غلط ہے۔ترجمان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کا آبائی ضلع این اے 182 ضلع سرگودھا میں ہے، جہاں کوئی اضافی نشست پیدا نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اضافی نشست پیدا کرنے کی خبر غلط ہے، الیکشن کمیشن کسی کے دباو? یا بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا۔