امریکی صدر جوبائیڈن کے ٹاسک فورس کوخصوصی احکامات

خصوصی احکامات اسرائیل لبنان جنگی خدشے کے پیش نظر کئے گئے،جوبائیڈن

ہفتہ 23 دسمبر 2023 13:10

امریکی صدر جوبائیڈن کے ٹاسک فورس کوخصوصی احکامات
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2023ء) امریکی صدر جوبائیڈن یہ واضح طور پر سمجھ اور بول رہے ہیں کہ وہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ کی حمایت نہیں کریں گے۔ اگر ایسی کوئی جنگ شروع کی گئی تو اسرائیل کو یہ جنگ اپنے طور پر ہی لڑنا پڑے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر جوبائیڈن نے اپنے معاونین اعلی میں سے ایک کو ہدایات دی ہیں کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگی خدشات کو روکا جائے۔

اموس ہوچسٹن امریکی سفارتکاروں اور حکام کی ٹیم کی قیادت کریں گے تاکہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگی خطرات کو روکنے کے لیے امریکی کوششوں کو بڑھا سکیں جیسا کہ امریکہ کو تشویش ہے کہ نیتن یاہو ایک نیا جنگی محاذ کھولنا چاہتے ہیں۔ہوچسٹین اس سے پہلے امریکی صدر کے خصوصی نمائندہ برائے انفراسٹرکچر اور توانائی رہ چکے ہیں اور دفتر خارجہ سے وائٹ ہائوس میں ٹرانسفر ہو کر اپنی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ اس وقت صدر کے سینیئر مشیر برائے توانائی اور سرمایہ کاری ہیں۔ ان کا لبنان اور اسرائیل کے درمیان شٹل ڈپلومیسی کا پس منظر بھی ہے کہ انھوں نے اوباما ایڈمنسٹریشن کے زمانے میں اپنی ذمہ داریاں انجام دی تھیں۔صدر جوبائیڈن نے اپنی مدت صدارت شروع ہونے کے فوری بعد ہوچسٹن سے پوچھا تھا کہ آیا اسرائیل اور لبنان کے درمیان سمندری حدود پر معاہدہ کرایا جاسکتا ہے۔

تاکہ توانائی کے ذخائر بغیر تنازعے کے استعمال میں لائے جا سکیں۔صدر جوبائیڈن اب چاہتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی مدت صدارت کے دوران اسرائیل اور لبان کے درمیان ایک نئی جنگ نہیں ہوگی۔ اسی مقصد کے لیے وہ ہوچسٹن کو دوربارہ ایک نئی ذمہ داری پر لائے ہیں۔ انھوں نے ہوچسٹن سے کہا ہے کہ وہ مشرق وسطی میں صورتحال کو ٹھنڈا کرنے پر کردار ادا کریں اور یہ متعلقہ اتحادیوں کو باور کرادیں کہ امریکہ ایسی کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔