ریحام خان کی تیسری شادی کی ان دیکھی تصاویر منظرِ عام پر عام آگئیں

ہفتہ 23 دسمبر 2023 17:53

ریحام خان کی تیسری شادی کی ان دیکھی تصاویر منظرِ عام پر عام آگئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2023ء) پاکستانی معروف شخصیت، سابقہ اینکر پرسن ریحام خان نے اپنی تیسرے نکاح کی کچھ اًن دیکھی تصویریں سوشل میڈیا پر پہلی بار شیئر کی ہیں۔ریحام خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اٴْنہیں اپنے تیسرے شوہر، بلال مرزا کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ پلک جھپکتے ایک ساتھ ایک سال بیت گیا، میں نے ساری زندگی کسی کے ساتھ اتنی کافی نہیں پی اور نہ ہی بلاتعطل گفتگو کی۔

انہوں نے لکھا کہ اس رشتے کا آغاز اس طرح سے ہوا تھا کہ ہم نے ناصرف کاغذ پر بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ اچھے رہنے کے عزم اور واضح ارادوں سے شروعات کی تھی۔ریحام خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس جوڑے نے کورٹ میرج کی تھی۔