ترکیہ کے شہراستنبول کے صبیحہ گوکچن ائر پورٹ پر نئے رن وے کا افتتاح

منگل 26 دسمبر 2023 15:09

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2023ء) ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استنبول کے صبیحہ گوکچن ائر پورٹ پر نئے رن وے کا افتتاح کر دیا گیا۔مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق ملک کے مالیاتی اور ثقافتی مرکز کی بڑھتی ہوئی صلاحیت سے بہتر طور پر نمٹنے کے لیے استنبول کے صبیحہ گوکچن ائر پورٹ پر نئے رن وے کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ پر دوسرے رن وے کے افتتاح کے لیے منعقدہ تقریب میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ رواں سال کے پہلے 11 ماہ میں صبیحہ گوکچن ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21 فیصد اضافے سے 34 ملین ہو گئی ہے۔

گزشتہ سال ریکارڈ کیے گئے مسافروں کی آمدورفت کے مطابق یہ ہوائی اڈہ ، جو دو براعظمی شہر کے ایشیائی حصے میں واقع ہے، بحیرہ روم کے ساحلی شہر انطالیہ میں استنبول ہوائی اڈے اور انطالیہ ہوائی اڈے کے بعدترکیہ میں تیسرا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن گیاہے۔صدر اردوان نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ ہمارے ہوائی اڈے سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد سال کے آخر تک 37 ملین سے تجاوز کر جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ رن وے کی تعمیر پر کل 970 ملین امریکی ڈالر لاگت آئی ہے۔