تاجروں اور عوام کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے،شیخ فضل الہی

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم منگل 26 دسمبر 2023 14:39

بہاولنگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 دسمبر 2023ء ) عوام کا اعتماد ہم پر اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم نے ہردور میں تاجروں کی نمائندگی کا حق ادا کرنے کے ساتھ ساتھ  عوام کا مکمل ساتھ دیا  ہے اور انشاء اللہ  آئندہ بھی تاجروں اور عوام کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ان خیالات کا اظہار ضلعی انجمن تاجران اور چیف آرگنائز عوامی اتحاد شیخ فضل الہی نے اپنے وفد جس میں ،سٹی صدر انجمن تاجران  چوہدری ساجد سدھو،صدر بلدیہ روڈ محمد ناصر مہار،صدر صرافہ ایسوسی ایشن سیٹھ علی رضا،غلہ منڈی کے رہنما سیٹھ محمد اعظم رستم،سیٹھ علی وقاص خالد ،جمیل شاہ کی  بہاولنگر پریس کلب آمد نومنتخب صدر قاسم علی شیخ،جنرل سیکرٹری طارق حفیظ  اور انکی کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تاجروں کے پلیٹ فارم سے عوامی اتحاد گروپ قومی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گا اور عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالے گا۔