جنوبی پنجاب کی نہروں میں بھل صفائی کی تیاری مکمل،11 جنوری سے آغاز کیا جائے گا،چیف انجینئر محکمہ انہار

منگل 26 دسمبر 2023 21:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2023ء) چیف انجینئر محکمہ انہار ملتان زون محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کی نہروں کی بھل صفائی کی مکمل تیاری کر لی گئی ہے،11 جنوری سے آغاز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں 60 اور دوسرے مرحلے میں 91 نہروں کی بھل صفائی کی جائے گی،بھل صفائی مہم کو بھرپور طریقے سے کامیاب کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ نہروں کی بھل صفائی ہونے سے نہری پانی کے بہاؤ میں بہتری آئے گی اور ٹیل کے کاشتکاروں تک پانی پہنچ پائے گا جس سے کاشتکاروں کو پانی آسانی سے میسر آئے گا اور فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہو گا، ہمارا کاشتکار خوشحال ہو گا اور ملک بھی زرعی لحاظ سے مزید ترقی کرے گا ۔