نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے سول سروسز آفیسرز کا بی آر ٹی پشاور کا دورہ

جمعہ 29 دسمبر 2023 16:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2023ء) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کے 34 ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے16سول سروسز آفیسرزاور2 پروٹوکول آفیسرز نےبی آر ٹی پشاور کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران آفیسرز کو پشاور بی آر ٹی سسٹم اور آپریشنز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ یہ سسٹم کیسے ایک کامیاب ماڈل کے طور پر کام کر رہا ہے جس کی وجہ سے اب تک 4 عالمی ایوارڈز اپنے نام کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

وفد کوبی آر ٹی کنٹرول سنٹر کا بھی دورہ کرایا گیا جہاں انہیں بی آر ٹی نظام کے روزمرہ کے آپریشنز اور کوآرڈینیشن کو براہ راست دیکھنے کا موقع ملا۔ اس کے علاوہ سی ای او ٹرانس پشاور ڈاکٹر طارق عثمان اور دیگر سینئر منیجرز نے شرکا کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کی جانب سے ڈاکٹر طارق عثمان، سی ای او ٹرانس پشاور کو سوئینیر پیش کیا گیا۔سی ای او نے کہاکہ پشاور بی آر سسٹم اس وقت روزانہ کی بنیاد پر 3 لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کررہا ہے جس میں معاشرے کے تمام طبقات شامل ہیں،اس وقت 14 مختلف روٹس فعال ہیں جو تقریباً شہر کے بیشتر حصے کو کور کرتے ہیں۔