پنجاب کونسل آف دی آرٹس ساہیوال ڈویژن کی ادبی بیٹھک کے زیر اہتمام نامور شعرا منیر نیازی، پروین شاکر اور ایزد عزیز کی برسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب کا انعقاد

جمعہ 29 دسمبر 2023 20:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2023ء) اردو زبان و ادب کے استاد پروفیسر اکرم ناصر نے کہا ہے کہ عظیم تخلیقی شاہکار شاعر کو ہمیشہ زندہ رکھتے ہیں۔انہوں نے یہ بات پنجاب کونسل آف دی آرٹس ساہیوال ڈویژن کی ادبی بیٹھک کے زیر اہتمام نامور شعرا منیر نیازی، پروین شاکر اور ایزد عزیز کی برسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ منیر نیازی،پروین شاکر اور ایزد عزیز اپنے دور کے عظیم تخلیق کار تھے،ان کا بے مثال تخلیقی کام ان کے نام کو ہمیشہ زندہ رکھے گا۔ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ سچے اور کھرے فنکار لوگوں کے دلوں میں گھر بنالیتے ہیں،افسانہ نگار نعیم نقوی نے منیر نیازی اور ایزد عزیز کے حوالے سے اپنی یادوں کو تازہ کیا،صداکار اور ڈرامہ آرٹسٹ علی وارث انصاری،شاعر اوصاف شیخ،واصف سجاد،علی رضا،بزرگ ادیب رانا زاہد،خضر محسن،زکریا خان،پروفیسر اسلم سحاب نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منیر نیازی،پروین شاکر اور ایزد عزیز نے اپنے پیچھے جو تخلیقی سرمایہ چھوڑا ہے وہ ہمیشہ زندہ رہیگا۔

(جاری ہے)

فاروق اظہر نے منیر نیازی،پروین شاکر اور ایزد عزیز پر تنقیدی مضمون اور عاصم اسلم نے عالم ارواح سے ایزد عزیز کا اپنے نام لکھا خیالی خط پیش کیا۔\378