پاکستان میں اقلیتوں کی صورتحال کے موضوع پر بزم مکالمہ کی نشست

جب صدر پاکستان و وزیراعظم دیوالی پہ مبارکباد نہیں دیتے بڑا دکھ ہوتا،ڈاکٹر جے پال چھا بڑیا

اتوار 31 دسمبر 2023 17:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2023ء) بزم مکالمہ پاکستان کی 21 ویں نشست پاکستان میں اقلیتوں کی صورت حال کے موضوع پر رباط العلوم لائبریری میں منعقد ہوئی نشست کا آغاز ناظم تقریب افتخار ملتانی نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور نشست کے موضوع پر خصوصی گفتگو صدر پاکستان ہندو فورم، ممبر پاکستان منیارٹی کمیشن و معروف اسکالر ڈاکٹر جے پال چھا بڑیا نے کی جبکہ طارق جمیل منتظم بزم مکالمہ پاکستان نے 21 ویں نشست میں سامعین کو خوش آمدید کہا اور معروف ادیب و شاعر فراست رضوی نے مقرر معروف اسکالر ڈاکٹر جے پال چھا بڑیا کا تعارف پیش کیا ڈاکٹر جے پال چھا بڑیا نے اپنی گفتگو میں شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بڑا دکھ ہوتا تھا جب ہمیں پاکستان اسٹڈیز پڑھائی جاتی تھی اس میں کوئی ذکر نہیں ہوتا تھا تو ہمیں محسوس ہوتا تھا کہ میں ایسے ملک میں پیدا ہوا ہوں جہاں ہمارا کوئی رائٹ نہیں ہے ڈاکٹر جے پال چھا بڑیا نے بتایا کہ جوگندرناتھ منڈل اور ایس پی سنگا نے پاکستان بنانے میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے ڈاکٹر جے پال نے اپنی گفتگو میں زیادہ تر ہندو کمیونٹی پر فوکس رکھا کرسچیئن اور سکھوں کے حوالے سے واجبی سی گفتگو کی چند نکات جن پر ڈاکٹر جے پال نے اپنی توجہ مرکوز رکھی جن میں ہندو جیم خانہ، کم عمر ہندو بچیوں کی مذہب کی تبدیلی، ہندووں کو سرکاری عہدوں کی عدم فراہمی، ہندووں کے ناموں سے مسلمانوں کی حیرت انگیز نفرت وغیرہ شامل ہیں جنہیں غور طلب قرار دیا ڈاکٹر جے پال کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نقصان اس طرح بھی ہوا کہ پڑھا لکھا ہندو پاکستان سے چلا گیا جن میں قابل ہندو شاعر، انجنیئر، بزنس مین اور دیگر قابل لوگ پاکستان سے چلے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر جے پال نے کہا کہ خدا کی مرضی کے بغیر پتا بھی نہیں ہلتا، اب خدا کی کیا مرضی تھی کہ مجھے ہندو کے گھر میں پیدا کیا انہوں نے کہا کہ مجھے بڑا دکھ ہوتا ہے کہ پاکستان کا صدر اور وزیراعظم ہمیں دیوالی پہ مبارکباد نہیں دیتے نشست کی تقریب کے دوسرے حصے میں سوال و جواب کا سیشن ہوا جس کے جوابات تسلی بخش دیے گئے منتظم مسل بزم مکالمہ پاکستان شیخ طارق جمیل نے نئے آنے والے دوستوں کا تعارف کرایا تقریب میں سیاسی، سماجی، علمی و ادبی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی تقریب کے اختتام پر اقبال یوسف، سعد الدین سعد، شیخ طارق جمیل، فراست رضوی اور افتخار ملتانی نے معزز مقرر اسکالر ڈاکٹر جے پال چھا بڑیا کو شیلڈ پیش کی۔