شوبز انڈسٹری میں گورے رنگ کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے، آمنہ الیاس

منگل 2 جنوری 2024 21:09

شوبز انڈسٹری میں گورے رنگ کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے، آمنہ الیاس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2024ء) معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں گورے رنگ کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میںاٴْنہوں نے بتایا کہ میں نے سانولی رنگت کی حمایت میں اپنی آواز اس لیے اٴْٹھائی کہ مجھے بہت برا محسوس ہوتا تھا جب میک اًپ آرٹسٹ مجھے میک اًپ کے ذریعے گورا دکھاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے انڈسٹری میں آنے سے پہلے یہ پتہ ہی نہیں تھا کہ دنیا میں انسانوں کو ان کی رنگت کی بنیاد پر بھی اہمیت دی جاتی ہے۔اٴْنہوں نے بتایا کہ ہمارے گھر میں ہم سب لوگ سانولے ہی ہیں تو ہمیں کبھی کسی نے رنگت پر کچھ نہیں کہا تھا۔ انہوں نے کہا مزید کہ جب میں نے ماڈلنگ شروع کی اور شوٹنگ کے لیے تیار ہونے کے بعد جب مجھے یہ لگ رہا ہوتا تھا کہ میں بہت دلکش نظر آ رہی ہوں لیکن اچانک سے کوئی آئے اور مجھے صرف میری سانولی رنگت کی وجہ سے نیچا دکھانے کی کوشش کرے اور میک اًپ آرٹسٹ میرے رنگ کو میک اًپ سے گورا کرے تو یہ سب دیکھ کر مجھے بہت برا محسوس ہونے لگا۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ ایسا سلوک دیکھ کر کوئی بھی انسان احساسِ کمتری کا شکار ہوسکتا ہے اور کسی بھی انسان کی ذہنی صحت متاثر ہو سکتی ہے تو اس لیے میں نے اس مسئلے کی نشاندہی کی اور اس پر اپنی آواز اٴْٹھائی۔

متعلقہ عنوان :