بڑی گاڑیوں کے ڈرائیور و مالکان کمپنی کی متعین کردہ ایکسل کے مطابق لوڈ ڈالا کریں،پرویزثبت خیل

منگل 2 جنوری 2024 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2024ء) کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے کہا ہے کہ بڑی گاڑیوں کے ڈرائیور و مالکان کمپنی کی متعین کردہ ایکسل کے مطابق لوڈ ڈالا کریں جس سے ہائی وے اور سڑکوں کے معیار کی میعاد برقرار رہنے کے ساتھ گاڑیوں کی کارکردگی بہتر رہتی ہے اور روڈایکسڈنٹ سے بچاؤ بھی ممکن ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور موٹر وہیکل ایگزامینیشن کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے بنیادی منصوبہ بندی زیر غور لائی جا رہی ہے تاکہ انکی کارکردگی و حکمت عملی سے قیمتی ہائی وے اور سڑکوں جیسے قومی اثاثوں کی حفاظت ممکن بنائی جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی طارق حسن کی نگرانی میں بنوں ڈویژن کے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی طارق حسن، سیکرٹری ٹو کمشنر نور الامین، اسسٹنٹ کمشنر لکی مروت، موٹر وہیکل ایگزامینیشن کے حکام اور ڈویژن بھر کے بڑے گاڑیوں کے ٹرانسپورٹ یونینز کے صدور بھی موجود تھے۔ ٹرانسپورٹ یونین کے صدر نے سرکاری احکامات کی پیروی اور حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔