انسداد منشیات فورس کی کارروائیاں،243کلوگرام منشیات برآمد

جمعہ 5 جنوری 2024 14:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2024ء) انسداد منشیات فورس (اے این ایف)نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 6 کارروائیوں کے دوران 243 کلوگرام منشیات برآمدکر کے، ایک غیر ملکی سمیت 6 ملزمان گرفتارکر لیے۔ترجمان نے بتایا کہ کراچی انڈس چورنگی کے قریب ٹریلر سے 220 کلوگرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم گرفتارکیا گیا۔زیروپوائنٹ، گوادر کے قریب ملزم کے بیگ سے 10 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔

(جاری ہے)

چونگی نمبر 26 اسلام آباد کے قریب دو کارروائیوں میں 8 کلو چرس اور 4 کلو آئس برآمدکرکے دو ملزمان گرفتارکیے گئے۔ شیرشاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب1 کلو چرس برآمد کرکےایک ملزم گرفتارکیا گیا ۔ لاہور سے نائیجیرین باشندہ گرفتار ملزم کے پیٹ سے 17 گرام کوکین بھرے کیپسول برآمدکیے گئے۔ترجمان اے این ایف نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج مزید تحقیقات جاری ہیں۔