مرکزی جمعیت اہلحدیث سرگودھا کابھر پورانتخابی مہم چلانے اور تمام مذہبی جماعتوں سے رابطہ کا اعلان

ہفتہ 6 جنوری 2024 16:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2024ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث سرگودھا نے اپنے امیدارکو کامیاب کروانے کے لئے بھر پورانتخابی مہم چلانے اور تمام مذہبی جماعتوں سے رابطہ کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث سرگودھا کے سٹی امیرعرفان اللہ ثنائی کی زیر صدارت اجلاس میں جماعت کے امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی سید محمد سبطین شاہ نقوی کو کامیاب کروانے کے لئے بھرپور انتخابی مہم چلانے اور تمام مذہبی جماعتوں سے رابطہ کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر مولانا سمیع الحق،میاں طاہر محمود، شیخ سعید اختر کوہلی،امیر افضل اعوان، مولانا عدنان شہزاد، عبدالجبار سلفی،مرزا محمد رفیق،محمد عظیم اور دیگر نے کہا کہ مرکزی قیادت نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مسلم لیگ ن سے سرگودھا اور ڈی جی خان سے قومی اسمبلی اورسرگودھا،خوشاب، لیہ، ننکانہ صاحب،فیصل آباد سے صوبائی اسمبلی کی 6 نشستوں کی ڈیمانڈ کی ہے اور کہا گیا ہے کہ دونوں جماعتوں کا تحریک قیام پاکستان سے باہمی اشتراک کا رشتہ ہے اور اگر سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں کسی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا گیا تو مرکزی جمعیت اہلحدیث الگ حثیت سے الیکشن لڑنے کا عزم کئے ہوئے ہے جس میں تمام مذہبی جماعتوں سے رابطہ میں یکجا ہو کر اپنے صالح اور باکردار امیدواروں کو کامیاب کروائیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے سر پرست اعلی مولانا سید سبطین شاہ سرگودھا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 84 اورصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 76، پی پی 77 سے جمعیت اہلحدیث کے امیدوار ہیں۔