عوامی خدمت کیلئے میدان میں اترے ہیں، نواز شریف کی قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے،زرک خان مندوخیل

ہفتہ 6 جنوری 2024 22:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما ء حلقہ پی بی 42 کوئٹہ سے نامزد امیدوار زرک خان مندوخیل نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کیلئے میدان میں اترے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن عوامی خدمت کا نام ہے،اسی لئے کوئٹہ کے عوام جوق در جوق مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہے ہیں، میاں نواز شریف کی قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فقیر محمد روڈ پرشمولیتی پروگرام سے خطاب اور بارش کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لینے کے موقع پر علاقے کے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سید سیف علی شاہ ترمذی، ثناء اللہ مینگل اور نعمت آغا کی قیادت میں فقیر محمد روڈ سے سکورپین کنگز کرکٹ کلب کے ارکان اور درجنوں افراد نے ز رک خان مندوخیل کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا، شیخ زرک مندوخیل نے شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نے کبھی اپنے عوام اور کارکنوں کو مایوس نہیں کیا،کوئٹہ شہر ماضی میں گوناگوں مسائل کا شکار رہا ان مسائل کے حل کیلئے جامع حکمت عملی طے کر لی ہے، اپنے شہریوں کو اس صورتحال سے نجات دلانے کیلئے ہر ممکن اقدا م اٹھائیں گے،اس موقع پر سعید یوسف زئی،سید فیضان شاہ ترمذی،نصیب خان داوی،عصمت خان نورزئی، خان جدون، وجاہت شاہ ترمزی،وسیع شاہ بخاری،اسد مینگل،صلاح الدین کاکڑ، آصف بادینی، وقارا عوان، ظریف مغل، حماد مغل، سید عظیم شاہ، سمیع خان، شیر شاہ شیرازی، گلشیر حسن، وصی جدون، قدیر خان جدون،طلحہ جدون، احسان آغا حیدر، عمیر مینگل،جواد عباسی، عمیر عباسی،بہروز مینگل، سید راحیل شاہ ترمزی، بلال بازئی، اسد اعوان،احتشام اورد یگر ساتھی موجود تھے،علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حلقہ پی بی 42 سے نامزد امیدوار زرک خان مندوخیل نے فقیر محمد روڈ کا دورہ کیا، انہوں نے علاقے میں بارش کے بعد کی صورتحال کا خود گلیوں میں جاکر جائزہ لیا،انہوں نے کہا کہ علاقے میں بارش کے باعث صورتحال انتہائی خراب ہے گلیوں میں گندا پانی کھڑا ہونے سے علاقہ مکین شدیدمشکلات کا شکار ہیں گھروں تک میں نالیوں کا بدبودار پانی داخل ہورہا ہے،انہوں نے اہل علاقہ کو یقین دہانی کرائی کہ اس علاقے کی بہتری میری ذمہ داری ہے، صفائی کا کام کل سے ہی شروع کروا دونگا، زرک خان مندوخیل نے اہل علاقہ کے مطالبے پر ٹیوب ویل لگانے کا بھی اعلان کر دیا۔