} نوجوانوں کے ذہنوں کو زہر آلودہ کیا جارہا ہے،مولانا طارق جمیل

Sہمیںسوچنا چاہئے ہم کس راہ پر چل پڑے ہیں [ سوشل میڈیا کا منفی استعمال ایک دوسرے کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے رحجان کوختم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 7 جنوری 2024 19:00

ڑ* فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2024ء) معروف عالم دین ممتاز مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کہاہے کہ نوجوانوں کے ذہنوں کو زہر آلودہ کیا جارہا ہے ہمیںسوچنا چاہئے کہ ہم کس راہ پر چل پڑے ہیں یہ لمحہ گہرے غور و فکر کا تقاضاکرتا ہے اس وقت سوشل میڈیا میں منفی پروپیگنڈے کو فروغ دیا جارہا ہے ہماری افواج شہداء کے خاندان اور تمام مذہبی اورسیاسی رہنماؤں کی دل آزاری کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹ اور جعلی پروپیگنڈے کے فروغ کے بڑھتے ہوئے رحجان کے خاتمے کیلئے علماء کردار ادا کریں سوشل میڈیا کا منفی استعمال ایک دوسرے کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے رحجان کوختم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ آن لائن کے مطابق ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ رو ز اپنی رہائش گاہ پرچیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس ملاقات میں پیر جی خالد محمود قاسمی الحاج محمد اسماعیل مولانا ابراہیم عبداللہ نثار احمد بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سنجیدہ حلقوں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی قیادت کو اس پر غور کرنا ہو گا اور حکومت بھی اس سلسلہ میں قابل عمل لائحہ عمل تیارکرے اورتمام جماعتوں کو اس قسم کی حرکت کرنے والوں کی مذمت کرنی چاہئے ملک کے آئین جمہوری کلچر اور اسلامی تعلیمات کو مد نظررکھاجائے اس ففتھ جنریشن کے وار میں مضبوط حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے سوشل میڈیا کے ذریعے جعلی معلومات خود ساختہ پروپیگنڈے عوام میںمایوسی اور غیر یقینی کیفیات پیدا کرتی ہیں چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کروائی۔

ؒ فیصل آباد(آن لائن)مختلف واقعات کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 5افراد زخمی ہوگئے۔حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔مضروبان کوطبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔پولیس نے قاتلانہ حملوں میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔ تفصیل کے مطابق رضا آباد کے علاقہ ارشد ٹائون میں مقدمہ بازی کی بنیاد پر مسلح ملزمان رفیق وغیرہ نے فائرنگ کرکے مجاہد حسین کوزخمی کردیا ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ نیو سندھو ٹائون میں عداوت کی بناء پر ملزمان حمید عرف بگا وغیرہ نے فائرنگ کرکے حمزہ رمضان اوررضوان کو زخمی کردیا۔

بلوچنی کے علاقہ 69 ر۔ب میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان نے علی واصف کو گولی مارکر لہولہان کردیا جبکہ 228ر۔ب بوگنی میں بے عزتی کا بدلہ لینے کی خاطر ملزمان اکمل وغیرہ نے مخالف قاسم کوبری طرح زخمی کردیا حملہ آور موقع سے بھاگ گئے۔۔