آر سی اے کراچی انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ، عمر ایسوسی ایٹ اور کریسنٹ بیرنگٹن ایسوسی ایٹ کی مسلسل دوسری کامیابی

اتوار 7 جنوری 2024 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2024ء) ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام جاری آرسی اے کراچی انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ میں عمرایسوسی ایٹ اورکریسنٹ بیرنگٹن ایسوسی ایٹ نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ کے سی سی اے سٹیڈیم پر اتوار کو کھیلے گئے پہلے میچ میں عمر ایسوسی ایٹ نے ٹاپ لنک کو 40رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

ٹاپ لنک نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر 160رنز بنائے ،اسد الحق نے 7چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے 52،غلام اشرف نے34، زوہیب ادریس نے 22 اورمحمد اذان نے 20رنز بنائے۔ عادل معیظ نے 3اور محمد طحہ نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں عمر ایسوسی ایٹ نے مطلوبہ ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، دانش عزیز نے 7 چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے 57، ہریر شاہد نے 52، سیف علی نے 30رنز بنائے۔

(جاری ہے)

نقاب شفیق نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔آر ایل سی اے گلبرگ گرائونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں دبئی ہاکس نے ہرپل تازہ چائے کو 6وکٹوں سے ہرا دیا۔ ہرپل تازہ چائے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹوں پر 241رنز بنائے۔ شہر یار اظہر نے 5چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے 67، عبدل حنان نے 57، شعیب احمد نے 54، عبدل رافع نے 30رنز بنائے۔نعمت خان اور آفاق احمد نے 3-3جبکہ ا کبر خان اور محمد و سیم نے 2-2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب میں دبئی ہاکس نے مطلوبہ ہدف چاروکٹوں پر عبور کیا، آفاق احمد نے 8چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 70، عدیل خان نے 51رنز بنائے، محمد و سیم اور ذیشان بنگش نے بالترتیب 43اور 40رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی۔ ٹی ایم سی گرائونڈ پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں کریسنٹ بیرنگٹن ایسوسی ایٹ نے زیڈ ایس انٹر پرائزز کو 9وکٹوں سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی۔زیڈ ایس انٹر پرائز ز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 81رنز بنائے ۔ محمد آصف نے 20اور احد علی نے 17رنز بنائے۔ عبداللہ ضیا نے 3، فراز احمد خان، نہال رشید اور سعد سخاوت نے 2-2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔جواب میں کریسنٹ بیرنگٹن ایسوسی ایٹ نے مطلوبہ ہدف محض ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا، علی اسحاق 41اور عبدالرحمان نیازی 21 رنزبنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔