چیف آ ف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے مستونگ میں الیکشن آفس کا افتتاح کردیا

اتوار 7 جنوری 2024 21:45

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2024ء) چیف آ ف سراوان و پی بی 37 مستونگ سے جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے مستونگ آمد قومی شاہراہ مکہ ہاؤسنگ اسکیم میں اپنے الیکشن آفس کا افتتاح کردیا،اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رکن شوریٰ حافظ محمد ابراھیم لہڑینوابزادہ پیرہ رئیس رئیسانی جمعیت علماء اسلام مستونگ امیر حافظ سعید الرحمن فاروقی جمعیت کے بزرگ رہنما مولانا شبیر احمد عثمانی سردار الیار بدوزئی حاجی صدیق لہڑی اور دیگر قبائلی و سیاسی رہنما بھی موجود تھے ،جمعیت علماء اسلام سٹی مستونگ امیر مفتی عصمت عزیز بابو خیرجان بابو عارف لہڑی ودیگر قبائلی وسماجی سیاسی کارکنان نے شرکت کی،دوران تقریب چیف آف ساروان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہاکہ انشاء اللہ پی بی 37 اور ایم این اے 261 سے جمعیت علماء اسلام امیدواروں کی کامیابی یقینی ہے ۔

(جاری ہے)

مولانا شبیر احمد عثمانی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت اہل وطن اہل اسلام و مومنین کے عزت آ برو جان ومال کی حفاظت فرمائے افتتاحی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواب اسلم خان رئیسانی ایک غیر متنازعہ شخصیت کا مالک ہیں اس نے اپنے وزیراعلی شپ کے دوران بلوچستان بالخصوص مستونگ کے عوام کے لیئے نواب اسلم خان رئیسانی اربوں روپے کے میگا منصوبے بنائے جن سے آج بھی مستونگ سمیت دیگر گردونواح کے اضلاع کے عوام مستفید ہورے ہیں جن میں یونیورسٹی آف بلوچستان کے کیمپس آئی ٹی ،ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال اربوں روپے کے واٹر سپلائی اسکیمات ، ڈیجیٹل لائیبریری گرلز و بوائز انٹر کالجز کردگاپ بوائزو گرلز انٹر کالجز کانک کمرشل کمپلیکس نئے ٹرک اڈہ قابل ذکر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مستونگ کے عوام کو ایک بار پھر سبز باغ دکھا کر پسماندگی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر اب عوام باشعور ہوچکے ہیں علا وہ ازیں چیف آف ساراوان نواب اسلم خان رئیسانی نے کھڈکوچہ جاکر قبائلی شخصیت ٹکری حاجی چاکر خان لہڑی کی وفات پر ان کے لواحقین سے فاتحہ خوانی اور تعزیت کی۔