سرگودھا ڈویژن کے قومی اسمبلی کے 11اور صوبائی اسمبلی کے 23 حلقوں کیلئے 57 لاکھ 21 ہزار 92 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

پیر 8 جنوری 2024 13:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2024ء) ملک میں 8 فروری کو ہونے والے جنرل الیکشن میں سرگودھا ڈویژن کے قومی اسمبلی کے 11اور صوبائی اسمبلی کے 23 حلقوں کیلئے 57 لاکھ 21 ہزار 92 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کیلئے 3932 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق سرگودھا ڈویژن میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی34 حلقوں میں الیکشن کیلئے ووٹرز کے حق رائے دہی کے لئے پولنگ اسٹیشنز کے قیام کے پلان پر کام شروع کر دیا گیا۔

جس میں بتایا گیا کہ ضلع سرگودھا کے قومی اسمبلی کے 5حلقوں این اے 82، حلقہ این اے 83 ،حلقہ این ای84 ،حلقہ این اے 85 اور حلقہ این اے 86 اور صوبائی اسمبلی کے 10 حلقوں پی پی 71،حلقہ پی پی72 ، حلقہ پی پی73 ،حلقہ پی پی74 ،حلقہ پی پی 75 ،حلقہ پی پی76 ،حلقہ پی پی77 ،حلقہ پی پی78 ، حلقہ پی پی79 اور حلقہ پی پی80 میں 43 لاکھ34 ہزار 448 افراد کی آبادی سے 26 لاکھ 68 ہزار 700 ووٹران 14 لاکھ 17 ہزار 495 مرد ووٹران اور 12 لاکھ51 ہزار 205 خواتین ووٹران کے لئے 1697 پولنگ اسٹیشنز قیام میں 513 مردانہ اور 471 زنانہ جبکہ 713 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز پر 5131 پولنگ بوتھ میں 2747 مردانہ اور 2384 زنانہ بوتھ قائم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ریجن کے ضلع خوشاب کے 2 قومی اسمبلی کے حلقوں این ای87 اور حلقہ این اے 88اور4 صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی81 ،حلقہ پی پی82،حلقہ پی پی83 اورحلقہ پی پی 84 میں 15 لاکھ 10 ہزار 89 افراد کی آبادی سے پر 9لاکھ 41ہزار 186 ووٹران میں 4 لاکھ87 ہزار955 مرد ووٹران اور 4 لاکھ53 ہزار231 خواتین ووٹران کے لئے 676 پولنگ اسٹیشنز میں 103مردانہ اور 103 زنانہ جبکہ470 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز پر 1940 پولنگ بوتھوں میں 1029 مردانہ اور 911خواتین بوتھ قائم ہونگے اور ضلع میانوالی کے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این ای89 اور حلقہ این ای90 اور4 صوبائی اسمبلی حلقوں پی پی85 ، حلقہ پی پی86،حلقہ پی پی87 اورحلقہ پی پی88 17 لاکھ 98 ہزار 268 افراد کی آبادی سے 10لاکھ 68 ہزار522 ووٹران میں 5 لاکھ 60 ہزار289 مر ووٹران اور 5 لاکھ8 ہزار233 خواتین کے لئے 788 پولنگ اسٹیشنز 118 مردانہ اور 118 زنانہ جبکہ552 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز پر2532 پولنگ بوتھوں میں 1330 مردانہ اور 1202 زنانہ بوتھ ہونگے جبکہ ضلع بھکر کے 2 قومی اسمبلی حلقوں این ای91 اور حلقہ این اے 92 اور 5 صوبائی اسمبلی حلقوں پی پی 89،حلقہ پی پی90 ، حلقہ پی پی91 ،حلقہ پی پی92 اور حلقہ پی پی 93 19 لاکھ 57 ہزار 470 افراد پر مشتمل آبادی سے 10لاکھ 42ہزار684 ہے ووٹروں میں 5 لاکھ51 ہزار246 مردووٹران اور4 لاکھ91 ہزار438 خواتین ووٹران کے لئی771 پولنگ اسٹیشنز میں 67 مردانہ اور67 زنانہ جبکہ 637 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز پر2273 پولنگ بوتھ میں 1278 مردانہ اور 995زنانہ بوتھ بنائے جائیں گئے۔

جس پر عملہ تعینات کر کے 8 فروری کو پولنگ پلان مرتب کر کے کام شروع کر دیا گیا ہے۔