بلوچستان ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونلز میں مسترد امیدواروں کی اپیلوں پر سماعت جاری

نوابزادہ جمال رئیسانی کو انتخابات لڑنے کیلئے نا اہل قرار دے دیا

پیر 8 جنوری 2024 18:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2024ء) بلوچستان ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونلز میں مسترد ہونے والے امیدواروں کی اپیلوں پر سماعت جاری،نوابزادہ جمال رئیسانی کو انتخابات لڑنے کیلئے نا اہل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں قائم ٹریبونل نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے کاغزات نامزدگی کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی درخواست میں اقامہ اور بجلی کے بل کو جواز بنا کر کاغذات نامزدگی کی منظوری کو چیلنج کیا گیا تھانواب ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے کیس کی پیروی بیرسٹر علی زہری کر رہے تھے جبکہ نوابزادہ جمال رئیسانی کو انتخابات لڑنے کیلئے نا اہل قرار دے دیا ہے، عدالت نے موقف اختیار کیا کہ جمال رئیسانی پاکستانی ووٹر نہیں آئین کے تحت الیکشن میں حصہ لینے کیلئے ووٹر ہونا ضروری ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے قائم کردہ الیکشن ٹریبونل نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو ایک صوبائی اور دو قومی اسمبلی کی نشستوں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی، سر دار اختر جان مینگل کے کاغذات نامزدگی این اے 261، این اے 256، اور پی بی 20 سے مسترد ہوئے تھے ریٹرننگ افسران نے اقامہ کی موجودگی کی وجہ سے سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے۔