گورنرسندھ سے گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ کی ملاقات

سیاحت کے فروغ، سندھ اور گلگت بلتستان کے مابین تعاون میں اضافہ، مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں پر تبادلہ خیال

پیر 8 جنوری 2024 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ نے گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملک میں سیاحت کے فروغ، سندھ اور گلگت بلتستان کے مابین تعاون میں اضافہ، مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی جنت نظیر وادیاں سیاحوں کے لئے بے پناہ کشش رکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے شہری مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں، گلگت بلتستان کے عوام کی عاجزی ، مہمان نوازی بے مثال ہے۔ گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے گورنر سندھ کے اقدامات مثالی ہیں۔

متعلقہ عنوان :