اسفندیارولی خان کا اے این پی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری کی ہمشیرہ کی وفات پراظہار تعزیت

منگل 9 جنوری 2024 12:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2024ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کےسربراہ اسفندیارولی خان نے اے این پی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مابت کاکا کی ہمشیرہ کی وفات پرتعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے بیان میں اسفندیارولی خان نے جنرل سیکرٹری اے این پی بلوچستان مابت کاکا کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں عوامی نیشنل پارٹی مابت کاکا کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبروجمیل عطافرمائے۔