قراقرم یونیورسٹی ایم فل ، ایم ایس اورپی ایچ ڈی داخلو ں کا اعلان جنوری کے وسط میں کرے گی،وائس چانسلر

بدھ 10 جنوری 2024 18:06

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2024ء) وائس چانسلر قراقرم اننٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر پروفیسر عطاء اللہ شاہ کی زیر صدارت گریجویٹ ایڈمشن اینڈ پلاننگ کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

شعبہ تعلقات عامہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سے جاری بیان کے مطابق میٹنگ میں کے آئی یو ایم فل،ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں نئے داخلوں کی منصوبہ بندی اور داخلوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ میٹنگ میں وائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی کے ڈینز اور ڈائریکٹرز بھی شریک تھے۔ اجلاس میں جنوری کے وسط میں کے آئی یو گریجویٹ کے ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے مختلف پروگراموں میں نئے داخلوں کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :