گجرات این اے 64 : ن لیگ کی چوہدری سالک سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی

جمعرات 11 جنوری 2024 15:53

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2024ء) گجرات کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 64 سے مسلم لیگ (ن )کی ق لیگ کے رہنما چوہدری سالک سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گجرات سے مسلم لیگ ن نے انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے،این اے 62 سے چوہدری عابد رضا کوٹلہ ن لیگ کے امیدوار ہوں گے،(ن) لیگ نے این اے 63 سے نوابزادہ غضنفر علی گل کو ٹکٹ جاری کیا ہے،این اے 65 سے چوہدری نصیر احمد عباس سندھو کو مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹ جاری ہوا ہے۔مسلم لیگ (ن )نے پی پی 27 سے ملک محمد حنیف اعوان کو ٹکٹ جاری کر دیا۔