ؔسٹیل ملز کا سامن بیچ کر ملازمین کی تنخواہیں دی جارہی ہیں،قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس میں انکشاف

۰وزیرستان میں 2 کنوئوں کی کھدائی کی گئی ہیں،نئی دریافت سے ملکی گیس ذخائرمیں بہتری آئے گی ،حکام کی بریفنگ ًاجلاس کے دوران سیکرٹری صنعت و تجارت اور سینیٹر فدا محمد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

جمعرات 11 جنوری 2024 19:55

:اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2024ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کو بتایا گیا کہ پاکستان سٹیل ملز کی30 ارب روپے کے اخراجات ہیں،سٹیل ملزکا سامان بیچ کر ملازمین کو تنخواہ دی جاتی ہیں،وزیرستان میں 2 کنوئوں کی کھدائی کی گئی ہیں،نئی دریافت سے ملکی گیس ذخائرمیں بہتری آئے گی ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس چیئرپرسن خالدہ عطیب کی زیر صدارت ہوا ،سٹیل ملز حکام کی جانب سے چوریوں کے واقعات پر بریفنگ دی گئی ،حکام نے بتایا کہ 2013سی2020چوری کی کل 49ایف آئی آرز درج کی گئیں،چوری کے وارداتوں میں مجموعی نقصانات 88لاکھ روپے ہیں،ان وارداتوں میں ملوث ملازمین سے 51لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی،گیارہ واقعات میں چوری کی کوشش ہوئی نقصان نہیں ہوا،سٹیل ملز کے زیادہ تر مکانات پر قبضہ ہے،ساڑھے تین ہزار مکانات میں گیارہ سو ہمارے ملازم رہتے ہیں،باقی مکانات پر قبضے ہیں،گلشن حدید میں لگنے والے بازاروں سے ہمیں کوئی آمدن نہیں ملتی،سیکرٹری صنعت و پیداوار نے کہا کہ سب قبضے کے بازار ہیں،معاملے کے حل کے لیے کمیٹی بنائی ہے،سٹیل مل کا حل صرف نجکاری ہے۔

(جاری ہے)

اسے ہم چلا نہیں سکتے،سٹیل ملز حکام کمیٹی کو چوری کے واقعات پر مطمن نہ کر سکی،کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں سٹیل ملز کے قانونی معاملات پر بریفنگ مانگ لی۔چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ اسٹیل ملز میں مساجد کے مولویوں کو تین ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جارہیں، اسٹیل ملز میں 37 ملازمین مذہبی بنیادوں پر رکھے گئے ہیں، پاکستان اسٹیل ملز میں 41 مساجد ہیں ،سیکرٹری صنعت پیداوار نے کہا کہ اگر ملازمین کم ہو گئے ہیں تو نماز پڑھانے والے بھی کم کر دیں،سٹیل ملز ملازمین وہاں خود بھی نماز پڑھا دیا کریں، سینیٹرفدا محمد نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے ہم سب مسلمان ہیں،آپ کیا مساجد بند کرانا چاہتے ہیں،اجلاس کے دوران سیکریٹری صنعت و تجارت اور سینیٹر فدا محمد میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،سیکرٹری صنعت و پیداوار نے کہا کہ سر آپ بات کی غلط تشریح نہ کریں مساجد بند کرنے کا نہیں کہا،ملازمین کم ہونے سے اسٹیل ملز کی کئی مساجد بند پڑی ہیں، 37 اماوں کو 9 لاکھ 25 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں،ہر امام کو 25 ہزار روپے ادا کیے جا رہے ہیں، مساجد کے اماموں کو پیسے ملازمین سے فنڈ اکٹھا کرکے دیے جاتے ہیں، اجلاس کوبتایا کہ ماڑی پٹرولیم نے شمالی وزیرستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے ،شیوا 2 کنویں سے 0.607 ملین کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل ہو گی،گیس وزیرستان میں شیوا2 کنویں کی کھدائی کے دوران دریافت ہوئی،شیوا 2 کنویں کی کھدائی 2 جون 2023 کو شروع کی گئی تھی،کنویں کی 4577 میٹر تک کھدائی کی گئی، نئی دریافت سے ملکی گیس ذخائر میں بہتری آئے گی،حکام نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز کے 30 ارب روپے کے اخراجات ہیں،سیکرٹری صنعت و پیداوار نے کہا کہ پرانے گھر کی طرح اسٹیل ملز نے بھی سامان بیچنا شروع کر دیا ہے، اسٹیل ملز ملازمین کو سامان بیچ کر تنخواہیں دی جاتی ہیں،2.5 ارب روپے کی ملازمین کو تنخواہیں دی جاتی ہیں،اسٹیل ملز پر روزانہ 20 میگاواٹ بجلی خرچ ہو رہی ہے، سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کہا کہ20 میگاواٹ بجلی پر کتنی ہی صنعتیں چل سکتی ہیں،سٹیل ملز کی ساڑھے 19 ہزار ایکٹر زمین کی مالیت ایک ہزار ارب روپے سے زیادہ ہے، پاکستان میں ایک چیز چلتی ہے اور وہ ہاوسنگ اسکیم ہے، کیوں نہ ہاوسنگ بنا کر پیسے بنائیں جائیں اور ملک کا قرضہ اتارا جائے۔