اٹک کے حلقہ این اے 49 کے ریٹرننگ آفیسراے ڈی سی جی نے 15 امید واروں کو نشانات الاٹ کر دیئے

اتوار 14 جنوری 2024 14:30

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2024ء) اٹک کے حلقہ این اے 49 کے ریٹرننگ آفیسراے ڈی سی جی عدنان انجم راجہ نے 15 امید واروں کو نشانات الاٹ کر دیئے، 8 امید واران نے اپنے کا غذات نامزد گی واپس لے لیے ہیں ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے میجر (ر) طاہر صاد ق کو بھیڑ،ان کی اہلیہ ناز طاہر کو مور،ان کے بیٹے محمد زین الہی کو توا،امید وار مسلم لیگ (ن) شیخ آ فتاب احمد کو شیر،سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم کو گھڑیال،بریگیڈئیرسر دارعاصم نواز خان کو ڈائس ،امید وار جماعت اسلامی اقبال خان کو ترازو ،امید وار پی پی پی خرم شہزاد کو تیر،امید وار ٹی ایل پی صاحبزادہ حافظ محمد حامد رضا کو کرین،امید وار پاکستان مرکزی مسلم لیگ عبداللہ کو کر سی ،امیدوار راہ حق پارٹی علامہ افتخار احمد فاروقی کو استری،امیدوار پاکستان عوامی تحریک محمد امیراعوان کوموٹر سائیکل،آزاد امید واران ڈاکٹر ملک ضیا ء الرحما ن نورانی کو مالٹا،ہمایوں خان کو ڈ ولفن ،سراج گل کو بکری الاٹ کیے گئے جبکہ 8 امید واروں نے اپنے کا غذات نامزدگی واپس لیے جن میں نا مزد امید وار مسلم لیگ (ن) سابق وفاقی وزیر شیخ آ فتاب احمد کے بھا ئی سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شاہدمحمود شاہدی ،آزاد امید وار سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم کے بیٹے ملک شمشیر اسلم ، امید وار جے یو آئی سابق وزیرعشرزکوۃ پنجاب قاری سیدالرحمان مرحوم کے بیٹے قاری محمد انس ،راہ حق پا رٹی کے علامہ افتخاراحمد فاروقی کے کورنگ مو لانا شجاع الدین حیدری ،سابق رکن پنجاب اسمبلی صاحبزاہ حافظ سعید احمد کے بیٹے سجادہ نشین، دربارعالیہ دریا شریف صاحبزادہ حافظ سعید احمد ،ٹی ایل پی کے صاحبزادہ حافظ محمد حامد کے کو رنگ سید طاہرعلی شاہ، پی پی پی کے خرم شہزاد کے کورننگ سلیم حیدر خان کے بھا نجے حیدرعلی شامل ہیں ۔

\378