سعودی نوجوان کے تھکی ہاری فرانسیسی سیاح کی تکریم کے سوشل میڈیا پرچرچے

پیر 15 جنوری 2024 21:48

سعودی نوجوان کے تھکی ہاری فرانسیسی سیاح کی تکریم کے سوشل میڈیا پرچرچے
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2024ء) سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں ایک سعودی شہری کو اپنے گھرکے باہرایک فرانسیسی خاتون سیاح کو اپنی گاڑی میں سوئے دیکھ کر اس کی مدد کرنے، اسے گھرمیں آرام کرنے اور اس کی تکریم کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ سعودی عرب کے علاقے الجوف میں طبرجل گورنری میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

جہاں سعودی نوجوان کی طرف سے مہمان نوازی کی روایتی مثال قائم کرتے ہوئے تھکی ہاری فرانسیسی خاتون سیاح کا اکرام کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو کی زبان سادہ اور بے ساختہ تھی۔ کچھ لوگوں نے اس کی تشریح کی۔ سعودی شہری کہتا ہے کہ میں نے ایک عورت کو زمین پر سوتے ہوئے پایا، جسے عربی بالکل نہیں آتی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان فرانسیسی سیاح کو اپنیگھر کی بیٹھک کی چابی دیتا ہے تاکہ وہ وہاں پر آرام کرے اور کھانا کھا سکے۔