یونیورسٹی میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سنٹر کے زیرِ اہتما م فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منگل 16 جنوری 2024 21:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2024ء) یونیورسٹی آف سرگودھا میں یونیورسٹی میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سنٹر کے زیرِ اہتما م فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مریضوں کو فری چیک اپ کے علاوہ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کیا جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر یو ایم سی اینڈآر سی پروفیسر ڈاکٹر محمد شیر اور پرنسپل کالج آ ف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر عثمان منہاس بھی موجود تھے۔

فری میڈیکل کیمپ میں مختلف شعبوں کے ماہرین بشمول میڈیکل سپیشلسٹ، چائلڈ سپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ، سکن اسپیشلسٹ، فزیو تھراپسٹ اور ڈینٹسٹ شریک ہوئے۔ ماہرین نے دمہ، ہائی بلڈ پریشر، شوگر، ڈینٹسٹری، امراض نسواں، امراضِ جلد اور بچوں کے مسائل سے متعلق چیک اپ کیے جبکہ مریضوں کو ڈاکٹرز کی تجویز کرد ہ ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مریضوں کو مفت لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی جس میں شوگر، ہیپاٹائٹس، کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کے ٹیسٹ شامل ہیں۔

ماہرین نے مریضوں کو صحت مند زندگی گزارنے کیلئے بہتر طرز زندگی اختیار کرنے سمیت مختلف طبی مشورے بھی دیے۔ اس موقع پر کالج فارمیسی کے طلبہ نے میڈیسن کے حوالے سے تحقیق پر مبنی پوسٹر مقابلہ جات کا بھی انعقاد کیا جس میں 100سے زائد طلبہ نے جدید میڈیسن پر آئیڈیاز پیش کیے۔

متعلقہ عنوان :