خیبرمیڈیکل یونیورسٹی میں طلبہ کے مسائل کے حل کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی

منگل 16 جنوری 2024 22:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2024ء) خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں طلبہ کے مسائل کے حل کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔رجسٹرار خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں آئی پی ایم ایس کے طلباء وطالبات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمیٹی 15 دن میں مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرے ۔انہوں نے کہا کہ مین کیمپس میں بلڈنگ کے باوجود بی ایس طلبہ کیلئے جگہ نہیں۔انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی مین کیمپس میں بی ایس طلبہ کو پڑھنے کیلئے بلڈنگ فراہم کیا جائے۔