پشاورمیں 21 سال سے کم عمر نوجوانوں پرای-سگریٹ سمیت تمام ویپنگ ڈیوائسز فروخت کرنے پردفعہ 144 کے تحت پابندی عائد

بدھ 17 جنوری 2024 15:39

پشاورمیں 21 سال سے کم عمر نوجوانوں پرای-سگریٹ سمیت تمام ویپنگ ڈیوائسز ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2024ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں 21 سال سے کم عمر نوجوانوں پر ای-سگریٹ سمیت تمام ویپنگ ڈیوائسز فروخت کرنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے حکمنامہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفاق وزیر نے 21 سال سے کم عمر نوجوانوں پر ای-سگریٹ سمیت تمام ویپنگ ڈیوائسز فروخت کرنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے ساتھ تعلیمی اداروں کے 50 میٹر کے دائرے میں ای سگریٹ اور ویپس کی فروخت پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے. خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :