ملک بھرمیں دھندکا راج ،سال کے پہلے 19دن میں 516پروازیں منسوخ

ہفتہ 20 جنوری 2024 14:48

ملک بھرمیں دھندکا راج ،سال کے پہلے 19دن میں 516پروازیں منسوخ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2024ء) ملک میں دھند کا تسلسل برقرار ہے، گزشتہ روز45 پروازیں منسوخ، جبکہ 14 متبادل ایئرپورٹس منتقل کی گئیں۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سال کے پہلے 19 دن میں منسوخ پروازوں کی تعداد 516 ہوگئی۔گزشتہ روز موسم کی خرابی سے سیالکوٹ سب سے زیادہ متاثر رہا۔ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ جدہ لاہور کی پرواز پی ایف 717 کو ایک گھنٹہ انتظار کے بعد کراچی میں لینڈ کرایا گیا۔

(جاری ہے)

شارجہ، ابوظہبی، جدہ، دبئی، دوحہ، مسقط سے سیالکوٹ کی 6 پروازیں لاہور اتاری گئیں۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دبئی ملتان، دمام، کویت سٹی سیالکوٹ اور کراچی جدہ کی پرواز اسلام آباد منتقل کی گئی جبکہ سیالکوٹ شارجہ، دوحہ لاہور کراچی کی پروازیں منسوخ ہوئی۔ لاہور شارجہ، لاہور جدہ، اسلام آباد کراچی کی پروازیں منسوخ کی گئیں، ملتان جدہ دبئی، کراچی دمام مسقط، جدہ ملتان گوادر پروازیں منسوخ کی گئیں۔