تعلیمی بورڈ راولپنڈی ، انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024 امتحان کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

ہفتہ 20 جنوری 2024 22:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2024ء) پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کی طرف سے جاری شدہ نوٹیفکیشن کی روشنی میں چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024 امتحان کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے، اب طلبا و طالبات اپنا داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ 30 جنوری تک بورڈ آفس بھجوا سکتے ہیں، ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 فروری جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 فروری مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :