ق*چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا عہدہ،سابق کپتان معین خان بھی دوڑ میں شامل

اتوار 21 جنوری 2024 18:40

ں*لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کی دوڑ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا نام بھی شامل ہوگیا۔ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹ کے مطابق سابق وکٹ کیپر بلے باز معین خان سے ایک حکومتی شخصیت نے رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

معین خان پیر کو اسلام آباد جائیں گے، انہیں پی سی بی میں بطور رکن گورننگ بورڈ نامزد کیا جانے کا امکان ہے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے انتخاب کے لیے عبوری مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ کمیٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے گورننگ بورڈ تشکیل دے گی۔چیئرمین پی سی بی کے عہدے کے لیے زیرِ گردش ناموں میں نجم سیٹھی بھی شامل ہیں تاہم سب سے مضبوط امیدوار مصطفیٰ رمدے کو قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کے علاوہ دیگر اہم ترین شخصیات بھی چیئرمین پی سی بی کے عہدے کیلئے لائن لگائے کھڑی ہیں۔۔