میٹرک کے سالانہ امتحانات کا یکم مارچ سے آغاز، ڈیٹ شیٹ جاری

منگل 23 جنوری 2024 13:48

میٹرک کے سالانہ امتحانات کا یکم مارچ سے آغاز، ڈیٹ شیٹ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2024ء) لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔امتحانی شیڈول کے مطابق دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا۔

(جاری ہے)

دسویں جماعت کے امتحانات دو شفٹوں میں لئے جائیں گے، پہلی شفٹ میں تین اور دوسری شفٹ میں چار مضامین کے امتحانات لئے جائیں گے۔پہلے روز سوکس، بزنس سٹڈیز، تاریخ پاکستان،غذا اورغذائیت کیمضامین کے پرچے ہونگیجبکہ آخری پرچہ18مارچ کو اردو لازمی کا ہوگا۔دوسری جانب نویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 19 مارچ اور اختتام5 اپریل کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :