کراچی میٹرک بورڈ میں اوایم آر مشین کی غلطی سے فیل ہونے والے طلبہ کے نتائج تبدیل

منگل 23 جنوری 2024 17:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2024ء) کراچی میٹرک بورڈ میں آپٹیکل مارک ریکگنیشن (او ایم آر)مشین کی غلطی سے فیل ہونے والے طلبہ کے نتائج درست کرکے انہیں کامیاب قرار دے دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق او ایم آر مشین نے دو کے بجائے صرف ایک ہندسے کو سسٹم پر محفوظ کرکے نتیجہ بنایا تھا جس کی وجہ سے کئی طالب علم پرچے میں فیل ہوگئے تھے۔

مشین کی غلطی سے ناکام ہونے والے طلبہ کامیابی ملنے کے بعد خوشی سے نہال ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

کنٹرولر میٹرک بورڈ خالد احسان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً 1500سے 2 ہزار طلبہ کے کیسز تھے جو ہم نے نمٹا دیے ہیں اور ان بچوں کو مارک شیٹ بھی ملنا شروع ہوجائے گی، اس کے علاوہ کچھ اور بھی کیسز ہیں ہم ان کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک لاکھ 63 ہزار کے قریب بچوں کا رزلٹ ہوتا ہے تو اس میں 1 یا 2 فیصد غلطی کی گنجائش ہوتی ہے تاہم یہ جو مشین کی غلطی تھی اس کو ہم نے فوری طور پر درست کرلیا ہے۔نتائج تبدیل ہونے والے طلبہ کے والدین نے کے بچوں کا معاملہ اٹھانے پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :