جیکب آباد کے جمس اسپتال میں معصوم بچہ دم توڑ گیا ، والد کا احتجاج

منگل 23 جنوری 2024 22:46

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2024ء) جیکب آباد کے جمس اسپتال میں معصوم بچہ دم توڑ گیا ، والد کا احتجاج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی جمس ہسپتال میںگزشتہ روز 16ماہ کا عبدالفتاح عملے کی بے حسی کی وجہ سے فوت ہو گیا جس پر معصوم کے والد علی جان جمالی نے سخت احتجاج کیا علی جان کا کہنا تھا کہ جمس ہسپتال میں کوئی سہولت نہیں مریضوں کو دوا تک نہیں دی جا رہی جمس ہسپتال پولیس اہلکارکے حوالے ہے جو ہسپتال کو چلا رہا ہے وزیراعلی سندھ ، وزیر صحت ، سیکریٹری ، کمشنر لاڑکانہ اور بی او جی کے اراکین نوٹس لیں۔