۱ الیکشن کمیشن نے این اے 83 اور این اے 85 سرگودھا میں انتخابات کے التوا سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا

د*انتخابی شیڈول جاری رہے گا،جعلی ڈیٹھ سرٹیفیکیٹ دینے پر کارروائی کا حکم

منگل 23 جنوری 2024 20:15

) اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے این اے 83 اور این اے 85 سرگودھا میں انتخابات کے التوا سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔فیصلہ کے مطابق دونوں حلقوں کے ریٹرننگ افسران نے نادراکے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کی بنا پر انتخابات ملتوی کئے۔ انتخابات کے التوا ء کے خلاف نون لیگ کے امیدوار ذوالفقار علی بھٹی نے درخواست دائر کی تھی۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سرگودھا نے بھی الیکشن کمیشن سے وضاحت مانگی تھی۔

ریٹرننگ افسران کے مطابق مرحوم صادق علی کے بیٹے عبدالسلام نے وفات کی تاریخ 15 جنوری بتائی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری یونین کونسل کی تصدیق پر ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بنایا گیا۔ سیکرٹری یونین کونسل کے مطابق نمبردار شمشاد علی نے فارم ب کی تصدیق کی۔ نمبردار شمشاد علی کے مطابق بے فارم پر اس کے دستخط جعلی ہیں۔ مرحوم امیدوار کی اہلیہ، بیٹی اور امام مسجد نے وفات دو جنوری کو ہونے کی تصدیق کی۔ ڈی آر او کی تحقیقات کے نتیجے میں ثابت ہوا کہ وفات دو جنوری کو ہی ہوئی تھی، ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جعلی بنایا گیا۔ این اے 83 اور این اے 85 سرگودھا میں انتخابی شیڈول جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن نے مرحوم امیدوار کے بیٹے کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی کا حکم دیدیا۔۔