8 فروری کو عوامی طاقت سے کامیابی حاصل کرکے خاران سے بیروزگاری ختم کرکے تمام شعبوں کو فعال کریں گے،لیگی امیدواران

بدھ 24 جنوری 2024 21:45

4خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2024ء) پا کستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر داخلہ نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خاران میر شعیب نوشیروانی کے قیادت میں سابق ضلعی ناظم خاران و نامزد امیدوار برائے پی بی 33 خاران میر شوکت بلوچ برادری سمیت, شہزادہ بہادر خان پیرکزئی برادری سمیت مکمل حمایت کا اعلان کیااور ساتھ ہی سابق ڈسٹرکٹ ناظم میر شوکت بلوچ کا صوبائی اسمبلی نشست پر نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی میر شعیب نوشیروانی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔

حمایتی تقریب سے سابق ڈسٹرکٹ ناظم میر شوکت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہ سابق وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی کے ساتھ سیاسی میدان میں 35 سالہ رشتہ ہے درمیاں میں چند غلط فہمیاں پیدا ہوئے تھے جنکے باعث ہمارا سیاسی سفر اختتام ہوا تھا اور آج علاقے کے ترقی و خوشحالی کیلئے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی میر شعیب نوشیروانی کے حمایت کا اعلان کرکے سابق وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی کے ساتھ اپنے سیاسی سفر کا ایک بار پھر آغاز کررہا ہوں 2018 میں موسمی پرندوں کو عوام پر مسلط کیا گیا کہ شاید خاران کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے بہرحال بدقسمتی سے خاران شہر اس وقت کھنڈرات کا مناظر پیش کررہا ہے امن وامان کی صورتحال مکمل تباہ ہے سرعام چوری ڈکیتی اغواہ برائے تاوان عروج پر ہے خاران عوام کے امیدیں میر شعیب نوشیروانی سے وابستہ ہیں اور انشا اللہ میر شعیب نوشیروانی کامیاب ہوکر عوام کی امیدوں پر عمل درآمد کریں گے۔

(جاری ہے)

اور میں سلام پیش کرتا ہوں اپنی ان ماں بہنوں کو جو الیکشن کے دن جزبے کے ساتھ نکل کر اپنے محبوب قائد کے کامیابی پر کردار ادا کرتے ہیں۔تقریب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی۔نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی میر شعیب نوشیروانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق ڈسٹرکٹ ناظم میر شوکت بلوچ اور شہزادہ بہادر خان پیرکزئی کو سیاسی سفر اپنے ساتھ آغاز کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں سیاسی غلطیوں و غلط فہمیوں کے باعث ہمارے درمیان دوری پیدا ہوچکے تھے اور آج انشااللہ وہ تمام غلط فہمیوں دفن کرکے کندھے سے کندھا ملا کر مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے۔

۔خاران عوام کو کبھی خود سے جدا نہیں سمجھا ہے عوام کی اصل طاقت انکی ووٹ ہے کیونکہ اسی ووٹ سے علاقے کی ترقی و خوشحالی ممکن ہے بدقسمتی سے 2018 میں خاران عوام کے بے وقوف بناکر انکے ووٹ کا سودا کیا موصوف کے دورے اقتدار میں خاران 50 سال پیچھے دھکیل دیا دانشور نام لیکر خاران میں تمام محکموں میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا تھا خاران عوام موسمی پرندوں کے چرب زبانی سے بخوبی واقف ہوچکے ہیں عوام نے اس دفعہ مخالفین کو مسترد کرچکے ہیں اور انشااللہ 8 فروری کو عوامی طاقت سے کامیابی حاصل کرکے خاران سے بیروزگاری ختم کرکے تمام شعبوں کو فعال کریں گے حمایتی تقریب سے پاکستان مسلم لیگ ن رخشان ڈویژن کے صدر حاجی میر غلام سرور بلوچ۔

ضلعی صدر چیئرمین میر امجد ملازئی۔میر محمد اعظم مسکان زئی۔مولانا محمد قاسم چشتی۔میر ممتاز سیاپاد۔چیئرمین سراج بلوچ ملازئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر میر شعیب نوشیروانی و میر عبدالکریم نوشیروانی کے علاقے میں کیئے گئے قربانیاں عوام کے سامنے ہیں خاران عوام پر جو مشکلات آئے ہیں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا ہے ہر دکھ درد میں شریک ہوئے ہیں تبدیلی کے دعویداروں نے علاقے کو پسماندگی کی طرف دھکیل دیا ہے خاران عوام نے 8 فروری سے پہلے اپنا فیصلہ سنا دیا ہیکہ خاران عوام میرشعیب نوشیروانی کو اپنا نمائندہ منتخب کرنا چاہتے ہیں 8 فروری کو انشااللہ خاران عوام جرت کا مظاہرہ کرکے شعیب جان نوشیروانی کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر مخالفین کا سیاسی تابوت خاران شہر سے اٹھائیں گی