کوئٹہ شہرمیں بجلی کھمبوں کی شفٹنگ سلسلے میں 26جنوری کو بجلی بندرہے گی، کیسکو

جمعرات 25 جنوری 2024 18:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2024ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرمیں بجلی کھمبوں کی شفٹنگ اوربرقی لائنوں کے ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 26جنوری (بروزجمعہ) کو مری آباد گرڈ سٹیشن کے طوغی روڈ اور نواں کلی زرغون بائی پاس فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء 27جنوری (بروزہفتہ) کو مری آباد گرڈکے کاسی ون اور سٹی فیڈروں سے صبح دس بجے سے دن ایک بجے تک جبکہ زرغون گرڈ سٹیشن کے صاحبزادہ فیڈرسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک نیز اسی روز مری آباد گرڈ سٹیشن کے گلستان روڈ، کاسی ون، کاسی ٹو اور کوئٹہ سٹی گرڈ سٹیشن کے جناح ٹائون، بروری روڈ، پی اے ایف سٹی، انٹرکنیکٹرملک پلانٹ، عالم خان، مالک، نواں کلی، جی او آرکالونی، اولڈسمنگلی،شہبازٹائون، کسٹم فیڈرون سے صبح10:30بجے سے شام 4:30بجے تک بجلی بندرہے گی،اسکے علاوہ ہفتہ کے روز سریاب گرڈاسٹیشن کے ہزارہ ٹائون، جائنٹ روڈ، انڈسٹریل، کرانی، نیو اور اولڈجان محمد، منی مارکیٹ، سرکی روڈ، اولڈلیاقت بازار، گرڈکالونی، سریاب ون سریاب ٹو، چلتن، جڑسا، دلدارکاریز، سیٹلائٹ ٹاون، خیر بخش مری، واسا، اے ون سٹی، سمنگلی ایکسپریس، کرانی ایکسپریس اور غازی فیڈروں سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی نیز 27جنوری کے روزشیخ ماندہ گرڈ سٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، کڈنی سینٹر، خروٹ آباد، داریم، جبل نور، ادیان، تکاتو، چشمہ، گارڈن، واسااور عمر فیڈروں سے صبح10بجے تا شام 4بجے جبکہ انڈسٹریل گرڈکے بولان، انڈسٹریل سیٹلائٹ ٹائون ایکسپریس، بن یامین، پشتون آباد ایکسپریس، کیو ای ایس، اولڈپشتون آباد، شاہین سٹیل، عاصم آباد، ایسٹرن بائی پاس، نیو پشتون آباد، نیو اور اولڈمیاں غنڈی،راڈار،شموزئی اورایف جی ایس فیڈروں سے دن 11بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔