برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ، کیسکو

جمعہ 26 جنوری 2024 20:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2024ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمت کے کاموںکے سلسلے میں 28جنوری کو (بروزاتوار) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح روڈ،پی ٹی وی،سورج گنج بازار،اولڈسمنگلی،ملک پلانٹ ،ایم ای ایس، کیسکو، عالم خان، مارکرفیکٹری، ایف سی اسپتال، مالک، کسٹم فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اسی روزسریاب گرڈاسٹیشن پر ضروری مرمتی کام کے سلسلے میں جان محمدروڈ، سریاب ٹو، اولڈلیاقت بازار، سمنگلی ایکسپریس، چلتن، دلدارکاریز، نیو جان محمدفیڈروں سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی ، اسکے علاوہ 28جنوری کو مری آبادگرڈاسٹیشن کے گلستان فیڈرسے صبح10بجے تا دوپہر2بجے جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اسٹیڈیم فیڈرسے دوپہر2بجے سے شام 6بجے تک بجلی بندرہے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں بجلی کے کھمبوںکی شفٹنگ اوربرقی لائنوںپر ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 29جنوری کو(بروزپیر) مری آباد گرڈاسٹیشن کے طوغی روڈ، گلستان روڈ، کاسی ون، کاسی ٹو اور کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح ٹاون، بروری روڈ، پی اے ایف سٹی، انٹرکنیکٹرملک پلانٹ، عالم خان، مالک، نواںکلی، جی او آرکالونی، اولڈسمنگلی،شہبازٹاون، کسٹم فیڈرون سے صبح10:30بجے سے شام 4:30بجے تک بجلی بندرہے گی ،اسکے علاوہ پیر کے روز سریاب گرڈاسٹیشن کے ہزارہ ٹاون، جائنٹ روڈ، انڈسٹریل، کرانی، نیو اور اولڈجان محمد، منی مارکیٹ، سرکی روڈ، اولڈلیاقت بازار، گرڈکالونی، سریاب ون سریاب ٹو، چلتن ، جڑسا، دلدارکاریز، سیٹلائٹ ٹاون، خیر بخش مری، واسا، اے ون سٹی، سمنگلی ایکسپریس، کرانی ایکسپریس اور غازی فیڈروں سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی نیز29جنوری کے روزشیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، کڈنی سینٹر، خروٹ آباد، داریم، جبل نور، ادیان، تکاتو، چشمہ، گارڈن، واسااور عمر فیڈروں سے صبح10بجے تا شام 4بجے جبکہ انڈسٹریل گرڈکے بولان، انڈسٹریل سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس، بن یامین، پشتون آباد ایکسپریس، کیو ای ایس، اولڈپشتون آباد، شاہین اسٹیل، عاصم آباد، ایسٹرن بائی پاس، نیو پشتون آباد، نیو اور اولڈمیاں غنڈی ،راڈار،شموزئی اورایف جی ایس فیڈروں سے دن 11بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

دریں اثناء نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)کی جانب سے 220Kvلورالائی گرڈاسٹیشن پر29جنوری کے روزصبح10بجے سے دوپہر2بجے تک ضروری مینٹنینس کاکام کیاجائے گا جس کے باعث تقریباً20میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔