مجھے ایڈز کے مریضوں والے وارڈ میں بند رکھا ہے، حلیم عادل شیخ

جمعہ 26 جنوری 2024 21:42

مجھے ایڈز کے مریضوں والے وارڈ میں بند رکھا ہے، حلیم عادل شیخ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2024ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنماحلیم عادل شیخ نے عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا کہ انہیں مجھے ایڈز کے مریضوں والے وارڈ میں بند رکھا ہوا ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کے واقعات کے مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں حلیم عادل شیخ پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے عدالت کو بتایا کہ قانون کے مطابق جیل میں جو سہولت فراہم کرنی چاہیے وہ نہیں دی جارہی، میرے خلاف کئی مقدمات درج ہیں، وکلا سے ملاقات کی اجازت نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک کے قانون، نظام اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔عدالت نے حلیم عادل شیخ کو جیل میں ملنے والی سہولتوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔