رنبیرکپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل کی نئی فلم’’لو اینڈ وار‘‘ 2025 میں ریلیز ہو گی

جمعہ 26 جنوری 2024 22:31

رنبیرکپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل کی نئی فلم’’لو اینڈ وار‘‘ 2025 میں ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2024ء) بالی ووڈ کے مشہور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ‘لو اینڈ وار’ میں سٴْپر اسٹار رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل جلوہ گر ہوں گے۔فلمساز سنجے لیلا بھنسالی مداحوں کے سامنے محبت اور جنگ کی نئی کہانی پیش کرنے جارہے ہیں جس کے لیے اٴْنہوں نے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ اسٹارز کو کاسٹ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی نئی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ کے لیے سپرسٹار رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل کو کاسٹ کیا ہے۔اس حوالے سے عالیہ بھٹ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام ہینڈل پر مداحوں سے اپنی نئی فلم کی تفصیلات شیئر کیں، اٴْنہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی نئی فلم ‘لو اینڈ وار’ کا پوسٹر شیئر کیا۔پوسٹر پر فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کا نام لکھا ہوا ہے اور ساتھ ہی فلم کے تینوں مرکزی اداکاروں کے نام اور دستخط بھی ہیں۔اس کے علاوہ عالیہ بھٹ کی پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘لو اینڈ وار’ رواں سال نہیں بلکہ سال 2025 میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :