لورالائی میں پو لیس کی کارروائی ،گزشتہ رات آٹھ دکانیں توڑنے والا گروہ گرفتار ،مسروقہ سامان برآمد

جمعہ 26 جنوری 2024 21:20

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2024ء) لورالائی میں پو لیس نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ رات آٹھ دکانیں توڑنے والے گروہ کوگرفتارکرکے مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی نزیر احمد کرد کی ہدایات اور ایس ایس پی لورالائی محمد ظفر کی احکامات پرزیر نگرانی ایس ڈی پی او کلیم اللہ ایس ایچ او عبدالرحمان لونی کے سربراہی میں لورالائی پولیس ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ رات کو سپلائی چوک کے قریب پرانی سبزی منڈی اور خان صدیق گلی میں چوروں نے اٹھ دکانیں توڑ کر مختلف سامان چوری کیا تھا جس پر پولیس نے تین ملزمان محمد امیر ساکن سخی سرور 2 بختالم ساکن لیویز لائن محلہ 3 محمد رحیم ساکن پٹھانکوٹ کو گرفتار کر کے چوری شدہ سامان برامد کر لیا اور ان کے خلاف تھانہ صادق علی شہید لورالائی میں مقدمات درج کردی ۔