نوشہرہ کےعوام 8فروری کوشیرپرمہرلگا کرملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے نوازشریف کا ساتھ دیں، اختیار ولی خان

اتوار 28 جنوری 2024 19:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ( ن)کے صوبائی ترجمان امیدوارحلقہ این اے 33اورپی کے 88اختیار ولی خان نے نوشہرہ کے عوام 8فروری کو عام انتخابات میں شیر پر مہر لگا کرملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے نواز شریف کا ساتھ دیں،انتخابات کے بعد پرویزخٹک کی نا م نہاد پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین پاکستان تحریک انصاف کی طرح ختم ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پراضاخیل میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے ناظم جان علی، ناظم گل نواب، ناظم اکبر علی، سابقہ ناظم نعیم الحق اور ذولفقار نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی جبکہ نوشہرہ کینٹ میں ایاز پراچہ ،امان گڑھ سے خالد خان سوریا خیل سے سابق ناظم حاجی قاسم بھی مسلم لیگ ن کے قافلے میں شامل ہوگئے، اختیارولی خان نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان کی چوبیس کرورڑعوام مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نوازشریف کا ساتھ دیں تاکہ وہ کامیاب ہوکرایک بارپھر پاکستان کو مضبوط معاشی قوت بناسکیں۔