لاہورپریس کلب کا نگران وزیراعلی پنجاب کی متنازعہ پلاٹ سکیم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

جمعہ 02 فروری کو وزیراعلی ہاﺅس کلب چوک تک عظیم الشان ریلی نکالی جائےگی، صحافی برادری وزیراعلیٰ کے غیرقانونی اقدام کو ماننے سے یکسر انکار کرتی ہے۔ صدرلاہورپریس کلب ارشد انصاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 30 جنوری 2024 01:21

لاہورپریس کلب کا نگران وزیراعلی پنجاب کی متنازعہ پلاٹ سکیم کے خلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ آئی پی اے نیوزایجنسی۔ 29 جنوری2024ء) نگران وزیراعلی پنجاب کی متنازعہ پلاٹ سکیم کے خلاف اور پلاٹ فال آل کے تحت فیزٹو کے لئے لاہور پریس کلب سے وزیراعلی ہاﺅس کلب چوک تک 02 فروری بروز جمعہ بوقت دوپہر 2.00 بجے صحافیوں کی عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی اور دھرنا دیا جائے گا۔ لاہورپریس کلب میں نگران وزیراعلی کی متنازعہ سکیم کے خلاف اور پلاٹ فارآل کے سلوگن پر صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ارشد انصاری نے کہاکہ ہم نے نگران وزیراعلی کو صحافیوں کو تقسیم کرنے کے خلاف چھ دن تک پرامن احتجاج کیا لیکن مسئلے کی نزاکت کو سمجھنے کے بجائے نگران وزیراعلی محسن نقوی نے اسے انا کا مسئلہ بنا لیا اور ہماری باربار اپیل کے باوجود ہماری بات پر کان نہیں دھرے، ہم نے بات چیت کے دروزاے بھی کھلے رکھے اور بار بار کہتے رہے کہ آپ فیزٹو دیں مخصوص من پسند افراد کے بجائے تمام صحافیوں کو یکساں پلاٹ دیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں لیکن آپ کے کان پرجوں تک نہیں رینگی اور آپ اپنے غیر قانونی وغیر آئینی اقدام پر ڈٹ گئے جسے صحافی برادری ماننے سے یکسر انکار کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے مشاورت سے طے پایاہے کہ متنازعہ پلاٹ سکیم کے خلاف اور پلاٹ فار آل کے لئے 2 فروری بروزجمعہ دوپہر 2.00 بجے لاہورپریس کلب سے وزیرعلی ہاﺅس کلب چوک تک صحافیوں کی ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی جس میں صحافی اور صحافتی تنظیموں کے علاوہ سیاسی جماعتوں، وکلاءتنظیموں، مذہبی جماعتوں ، مزدور اور سول سوسائٹی سمیت مختلف تنظیموں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

انھوں نے مزید کہاکہ ہم تمام اداروں خصوصاََ نیوز رومز میں بھی جائیں گے اور صحافیوں کو یہ باورکرائیں گے کہ ہماری یہ لڑائی ان کے حق کے لئے ہے جس میں تمام صحافیوں کی شمولیت بے حد ضروری ہے اور اس کے علاوہ یوٹیوب ، انسٹاگرام ،فیس بک اورواٹس ایپ سمیت تمام سوشل میڈیا سورسزکے ذریعے بھی ریلی کی تشہیرکی جائے گی جس میں تمام صحافی اپنابھرپور کردار اداکریں۔

مشاورتی اجلاس میں صحافی تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ لاہور پریس کلب کے سینئر نائب صدر شیرازحسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار ، فنانس سیکرٹری سالک نواز ، ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ ، رانا شہزاد ، اعجاز مرزا ، عالیہ خان ، فاطمہ مختار ، عابد حسین ، سید بدرسعید، سینئر صحافی شفیق اعوان ، سعید اختر، قاضی طارق عزیز ، شوکت ڈار ، قمرالزمان بھٹی ، ظہیر شہزاد، احسن ضیائ، ظہیرشیخ ،م س بٹ، خاوربیگ ، شبیر صادق ، مبشرحسن، اے آر گل ، میاں عارف ، حارث مرغوب ، رانا خالد قمر ، شبیرصادق ، فراز فاروقی ، ندیم نواز شیخ ، تقویم ملت ، محبوب عالم ، غلام مجتبی باجوہ ،اسامہ طیب ، شہبازملک، عمرحفیظ ، منیب الحق ، کاشف محمود ، عامرنوید، شاہدہ بٹ ، شعیب سلیم، ریاض بھٹی، فوزیہ غنی، سہیل کوثر ، ڈاکٹرشجاعت حامد ،رانا زاہد، قاسم رضا ، قیصر چوہان ، عثمان چوہدری ، خالد امین ، جمیل شیخ ، تنویر سندھو ، افضل ایوبی ، امجد حسین ، طاہر جعفری ، عاصم بھٹی ، کاشف احمد ، شہزاد فراموش، شفیق بھٹی ، سجاد اعوان ، صباءممتاز، زبیر چوہدری ، قاسم جٹ ، عابد اسلام ، محمد لقمان ، عامر سہیل ، عرفان چوہدری ، عامربٹ ، جمشید بٹ ، خواجہ شاہد ، محمد ارشد ، عبدالرحمن ، شاہد اقبال ،کاشف کمبوہ ، ایم اے ظہیر، تنویر قاسم ، رانانسیم ، نصیر احمد ، خواجہ نصیر ، محمد ضیاء، جمیل ظفر ، ستارترین ، جاوید ہاشمی ، ستارچوہدری ، شہباز کاظمی ، عمران نواز ، مرتضی علی ، انور کھرل ، رومیل منصور ، ضمیر آفاقی ، جمال احمد، ندیم احمد شیخ، صادق صدیقی ، تنویر احمد ، عمران علی ، سید عتیق شاہ ، بلال اکرم ، ملک سجاد ، نصراللہ ملک ،رانااشفاق ، ارشد بھٹی اور عبدالرزاق مدنی سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔