خواتین یونیورسٹی ملتان کے شعبہ زوالوجی کی پی ایچ ڈی سکالر سعدیہ شاہ نواز نے مقالے کادفاع کیا

منگل 30 جنوری 2024 15:41

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2024ء) خواتین یونیورسٹی ملتان کے شعبہ زوالوجی کی پی ایچ ڈی سکالر سعدیہ شاہ نوازنے اپنے مقالے کا دفاع کیا۔ سعدیہ نواز شاہ کے پی ایچ ڈی کے مقالے کا عنوان”پاکستان کے مریضوں میں پھیپھڑوں کی پرانی خطرناک بیماریوں اورسرفیکنٹ پروٹین بی کا پولرمرز کے ساتھ اشتراک“ تھا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی چیئرپرسن شعبہ زوالوجی ڈاکٹر آسیہ بی بی ڈاکٹر آسیہ بی بی تھیں۔

سعدیہ شاہ نواز نے کہاکہ موروثی سرفیکٹینٹ پروٹین۔بی کی کمی ایک آٹوسومل ریسیسیو عارضہ ہے جو نوزائیدہ بچوں میں مہلک سانس کی تکلیف کا سبب بنتا ہے۔ موروثی سرفیکٹینٹ پروٹین۔بی کی کمی کے 70 فیصد کیسز سرفیکٹینٹ پروٹین۔بی جین میں آئی این ایس 1212 میوٹیشن کے لیے ہوموزائگوسٹی کی وجہ سے ہوتے ہیں اور تمباکو نوشی اور فضائی آلودگی جیسے خطرناک عوامل سے سانس کی دائمی بیماریاں قائم رہتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ا س موقع پر مہمان خصوصی چیئرپرسن شعبہ زوالوجی ڈاکٹر آسیہ بی بی نے کہا کہ خواتین یونیورسٹی سائنس کے میدان میں بھی اپنی کوالٹی ریسرچ کی ترویج کررہی ہے اور جدید تقاضوں سے جڑے مسائل کواپنی ریسرچ میں جگہ دے رہی ہے تاکہ بنی نوع انسان کی صحت کو بہتر بنایا جاسکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس ریسرچ سے صحت کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر اساتذہ اور طالبات بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :