امریکا میں تشدد کا نشانہ بننے والی طالبہ سعودی شہری نہیں، سفارتی حکام

جمعہ 2 فروری 2024 10:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2024ء) امریکا میں سعودی عرب کے سفارت خانے نےوضاحت کی ہے کہ شکاگو میں تشدد کا نشانہ بننے والی سکول کی طالبہ کی سعودی شہریت بارے خبریں درست نہیں ۔ انڈپینڈنٹ اردو کے مطابق سعودی سفارت خانے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وہ امریکا میں مقیم اپنے شہریوں کے تحفظ کے مکمل فعال ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ شکاگو شہر کے ایک سکول کی طالبہ کو نسل پرستانہ مقاصد کے ساتھ زبانی اور جسمانی حملے کا نشانہ بنانے کے متعلق ایکس پلیٹ فارم کے متعدد ہینڈلرز اور کچھ میڈیا آؤٹ لیٹس کی جانب سے اشارہ کیا گیا کہ متاثرہ طالبہ سعودی شہری ہے،متعلقہ امریکی حکام سے بات چیت کی گئی تو ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی جس سے یہ ظاہر ہو کہ متاثرہ طالبہ سعودی شہری ہے۔