پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی کا آغاز(کل) سے ہوگا

کھیلوں میں سیاست نہیں لانی چاہیے ،بھارت کو ہرانے کی کوشش کرینگے ، امید ہیکہ بھارتی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آے گی، ٹینس اسٹاراعصام الحق

جمعہ 2 فروری 2024 14:41

پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی کا آغاز(کل) سے ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2024ء) پاکستان اور بھارت کی ٹینس ٹیمیں ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی میں( کل)ہفتہ سے مدمقابل ہونگی۔ پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ بھارت کو کھیلوں میں سیاست نہیں لانی چاہیے ، پاکستان کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے بھارت گئی ، امید ہے آئی سی سی چیمپینزمیں ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان آے گی۔

اسلام آباد میں ڈیوس کپ میچ ڈرازکے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے اعصام الحق نے کہا کہ کھیلوں میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے، ہماری کرکٹ ٹیم بھارت گئی اور بھارتی ٹینس ٹیم پاکستان آئی ہے جو خوش آ?ند بات ہے ۔امید ہے بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان ائے گی، اعصام الحق نے کہا کہ بھارت ایک مضبوط ٹیم ہے، ڈیوس کپ ٹآی میں حریف ٹیم سے سخت مقابلہ ہوگا، پاکستانی ٹیم کسی کو بھی شکست دے سکتی ہے، بھارتی ٹیم گراس کورٹ پر اچھا کھیلتی ہے، اس وقت ہماری پوری توجہ ڈیوس کپ پر ہے، پاکستانی ڈیوس کپ پل?یر عقیل خان نے کہا کہ بھارت کیخلافہماری تیاری بہت اچھی ہے، ہمارے پاس بھی گراس کورٹ پر کھیلنے کا تجربہ ہے، پرامید ہیں کہ پاکستانی ٹیم ٹائی جیت جائے گی۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کرتے ہوے بھارتی ٹینس ٹیم کے کوچ ذیشان علی کا کہنا تھا کہ ڈیوس کپ میں پاکستان سے بہت سخت مقابلہ ہوگا، ساٹھ سال پہلے بھارتی ٹیم ڈیوس کپ کھیلنے پاکستان آئی تھی ، یہ نیا مقابلہ ہے اور ہم اسے جیتنا چاہتے ہیں، انڈین ٹیم جب سے پاکستان آ?ی ہے ہمارا بہت خیال رکھا گیا ہے، ہم پاکستان کی مہمان نوازی سے بہت خوش ہیں، ہم ٹینس کھیلنے کے علاوہ اسلام اباد گھومنا بھی چاہتے ہیں ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی کا دو روزہ مقابلہ 3 اور 4 فروری کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائیگا۔