ہری پور ، قومی اسمبلی کے ایک اورتین صوبائی حلقوں کیلئے 604پولنگ سٹیشنزقائم

جمعہ 2 فروری 2024 22:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2024ء) ہری پور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 اور تین صوبائی حلقوں کےلئے 604پولنگ سٹیشنزقائم کردئیےگئے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرہری پورکی جانب سےجاری دستاویزکےمطابق ضلع ہری پورمیں کل ووٹرزکی تعداد724915ہےجن میں379500میل اور345415فی میل ہیں۔

(جاری ہے)

ایک قومی اسمبلی کےحلقہ این اے18اورتین صوبائی کےحلقوں پی کے46،47 اور48کےلیےضلع بھرمیں604پولنگ سٹیشنزقائم کیےگئےہیں جن میں143پولنگ سٹیشنزمیل،142 فی میل اور319 مشترکہ پولنگ سٹیشنزشامل ہیں جبکہ تمام پولنگ سٹیشنزپر1906 پولنگ بوتھ کاقیام عمل میں لایاجائےگاجن میں1006میل اور900فی میل پولنگ بوتھ شامل ہیں۔